اتوار,  11 جنوری 2026ء

جدید اور سستی موبائل سروسز کی فراہمی ! باضابطہ پالیسی کا نفاذ

اسلام آباد : ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کیلئے باضابطہ پالیسی کا نفاذ کردیا گیا ، ابتدائی طور پر یہ لائسنس 15 سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جدید اور سستی موبائل سروسز فراہمی کے اہداف میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کے لیے باضابطہ پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ایم وی این اوز بغیر اسپیکٹرم کے موجودہ نیٹ ورک آپریٹرز کے تعاون سے اپنی موبائل سروسز فراہم کر سکیں گے، ابتدائی طور پر یہ لائسنس 15 سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسابقت، جدت، اور صارفین کے لیے بہتر انتخاب کے مواقع میں اضافہ ہوگا، جبکہ ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ قدم ڈیجیٹل پاکستان وژن کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ ایم وی این او لائسنس کے اجرا کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور لائسنس مسودہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تمام واضح شرائط شامل ہوں گی۔
جدید اور سستی موبائل سروسز کی فراہمی ! باضابطہ پالیسی کا نفاذ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کیلئے باضابطہ پالیسی کا نفاذ کردیا گیا ، ابتدائی طور پر یہ لائسنس 15 سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جدید اور سستی موبائل سروسز فراہمی کے اہداف میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ وفاقی کابینہ