بدھ,  13  اگست 2025ء

اسلام آباد میں 57 مساجد گرانے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور دہرا معیار زیرِ سوال

اسلام آباد میں 57 مساجد گرانے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور دہرا معیار زیرِ سوال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے گرین بیلٹس پر قائم 57 مساجد کو مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تمام مساجد غیرقانونی طور پر سرکاری زمینوں، خصوصاً گرین ایریاز پر قائم کی گئی ہیں، جہاں تعمیرات کی اجازت نہیں۔