گجرات(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں 5 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔ لیکن پولیس تاحال قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔ سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار سے تعلق رکھنے والی زہرہ گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلی لیکن واپس نہ آئی۔