
پشاور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 25 اپریل سے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پشاورکینٹ سے کراچی سٹی چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کی جا رہی ہے۔ ٹرین 25 اپریل 2025 سے سفر کا آغاز کرے گی۔