
لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی پر عمل درآمد فوری ہوگا۔