پیر,  21 جولائی 2025ء

مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مالاکنڈ میں آپریشن کیا۔