
لاہور(روشن پاکستان نیوز)بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اورملتان ڈویژنزمیں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے،محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا،