
اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔