







اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آ گئی۔ عالمی شہرت یافتہ ادارے اسکائی ٹریکس (Skytrax) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تھری اسٹار ایئرپورٹ قرار دے دیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔