

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار کے مزید 45 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4,836 ہو گئی ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق صوبے بھر میں اس وقت 40 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ اب تک 1,795 افراد کو اسپتال میں داخل