خواتین کی نمائندہ تنظیم ایلیٹ فورم کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی تقریب August 18, 2025 ریاض ( وقار نسیم وامق) ایلیٹ فورم ریاض برانچ نے پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش، ولولہ اور والہانہ جذبے کے ساتھ منایا۔ مذکورہ تقریب فورم کی بانی جویریہ اسد نے ریاض کی ٹیم ممبران زینت شہاب، رابعہ شہاب اور ڈاکٹر اقرا کے ہمراہ ترتیب دی۔