







تربت(روشن پاکستان نیوز) تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ تربت پریس کلب روڈ سے گزر رہا تھا کہ حملہ کیا گیا