
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ صدر بیرونی پولیس نے 6 جبکہ ٹیکسلا پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔