پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔