
تہران(روشن پاکستان نیوز)ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کا عندیہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اس کے لیے راستہ کھلا ہے۔