








واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں خراب موسم اور طوفان نے ناقص انفرا اسٹرکچر کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ منگل کو ڈیلاس میں میزبان امریکا اور بنگلادیش کا میچ طوفان کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ طوفان کے باعث میدان پر نصب بڑی اسکرین کو نقصان پہنچا۔