







واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔