
کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں تین ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، انڈیکس گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا،