
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 6 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی۔