
مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں اورسیلاب کے باعث 8افرادجاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں،بارشوں کے باعث 6پل اور کئی رابطہ سڑکیں متاثرہوئی ہیں۔