
کراچی(عرفان حیدر سے) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سمندری راستے سے بیرونِ ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔