پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی January 29, 2025 لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نے لاہور انتظامیہ کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔