نوشہرہ(روشن پاکستان نیوز) نوشہرہ کےعلاقے گنڈیری میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچا دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ سات افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا گیا۔