مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وجوہات بھی سامنے آ گئیں October 20, 2025 اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ٹماٹر مہنگے ہو گئے۔ لاہور میں سنگھ پورہ سبزی منڈی میں 5 کلو ٹماٹر 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، منڈی میں ہی پرچون پر ٹماٹر 450 روپے فی کلو وصولی کی جا رہی ہے۔