اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ناروے کے وزیراعظم سے فون پر رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔