راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران، سی پی او نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔