بدھ,  05 فروری 2025ء

رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا اتوار بازار آتشزدگی کے متاثرین کے لیے فوری کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ

رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا اتوار بازار آتشزدگی کے متاثرین کے لیے فوری کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اتوار بازار اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ سٹال مالکان کو فوری معاوضہ دینے اور آگ لگنے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔