راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد جگہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملوں کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔