







اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلامی یکجہتی گیمزجیولین تھرو میں پاکستان نے 2 میڈلز جیت لئے ، ارشد ندیم نے گولڈ جبکہ محمد یاسر نےسلور میڈل جیتا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو75.44 میٹر،دوسری تھرو 83.05میٹر،تیسری تھرو82.48میٹر،چوتھی تھرو 77.06میٹر دور پھینکی،ارشد ندیم کی جیولین تھرو کی پانچویں کوشش ناکام ہوئی