جمعه,  10 اپریل 2026ء
پاکستان کی سر بلندی سب سے اہم!
میں اور میرا دوست

تحریک انصاف ہو یا ن لیگ،
جماعتیں آتی ہیں، جاتی ہیں، بنتی ہیں اور بدلتی رہتی ہیں…
مگر پاکستان ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ 🇵🇰

یاد رکھیں!
یہ تمام جماعتیں پاکستان کے اندر ہیں
پاکستان ان جماعتوں کے اندر نہیں۔

آج کا وقت جذبات سے نہیں، اتحاد سے جیتنے کا وقت ہے۔
جب سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہوں،
جب دنیا جنگوں کے دہانے پر کھڑی ہو،
تب قومیں نعروں سے نہیں،

یکجہتی سے مضبوط بنتی ہیں۔

اس وقت پاکستان کی سر بلندی سب سے اہم ہے۔
نہ کوئی جماعت بڑی ہے
، نہ کوئی لیڈر…
سب سے بڑا نام صرف پاکستان ہے۔

ہم وہ قوم ہیں جو مشکل وقت میں
اپنے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر
ایک جھنڈے تلے کھڑی ہونا جانتی ہے۔ 🇵🇰

پاکستان آج دنیا کے سامنے
امن، برداشت اور ذمہ داری کا پیغام بن کر ابھرا ہے۔
اگر دنیا تیسری عالمی جنگ کے خدشات سے گھبرا رہی ہے،
تو پاکستان نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنانے اور
دنیا کو امن کی طرف بلانے کی مثال قائم کی ہے۔

آئیے عہد کریں
جماعتیں بعد میں…
ذاتی مفادات بعد میں…
اختلافات بعد میں…

سب سے پہلے پاکستان! 🇵🇰
سب سے بڑھ کر پاکستان!
ہمیشہ پاکستان
ندیم طاہر

مزید خبریں