جمعه,  03 اپریل 2026ء
شہرت، حقیقت اور نفرت !
میں اور میرا دوست

تحریر/ ندیم طاہر

سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہیں “یزید بھی اتنا ہی پاپولر ہے جتنا حسین علیہ السلام۔”

سننے میں یہ بات بھلی لگتی ہیں لیکن حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔

سہیل احمد (عزیزی) نے ایک پروگرام میں کہا
“یزید بھی اتنا ہی پاپولر ہے جتنا حسین علیہ السلام، تو آپ یزید کے نہیں، حسین کے راستے پر چلو۔”

میں اس جملے کی دوسری لائن سے پوری طرح متفق ہوں۔ لیکن پہلی لائن سن کر دل رنجیدہ ہے۔
یزید کہاں ؟ اور شہزادہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ؟؟

یزید کا مقابلہ امام حسین علیہ السلام سےکرنا کرب ہے۔۔

حسینی ہونے کے ناطے امام حسین علیہ السلام کی محبت میرے خون میں رچی ہوئی ہے، اور یزید کا ذکر سننا بھی دل کے زخموں کو تازہ کر دیتا ہے۔
یزید کا کبھی بھی، کسی بھی صورت، امام حسین علیہ السلام سے موازنہ نہیں ہو سکتا۔

عزیزی اگر آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جو لوگ امام حسین علیہ السلام کو جانتے ہیں وہی لوگ یزید کے نام سے بھی واقف ہیں۔
تو یہ گوش گزار کر لیجیے۔۔
شہرت، حقیقت اور نفرت میں فرق ہوتا موازنہ نہیں۔۔۔۔

امام حسین علیہ السلام ایک حقیقت ہیں، اور یزید لعین ہے۔ حقیقت سے محبت ہوتی ہے اور نفرت کی کوئی پاپولرٹی نہیں ہوتی۔
یاد رکھیں ! نفرت اور محبت تبدیل ہو سکتی ہیں لیکن حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوا کرتی۔۔
امام حسین علیہ السلام نہ صرف محبت کی علامت ہے بلکہ وہ ایک حقیقت ہے۔

ہمارے دلوں میں امام حسین علیہ السلام کی محبت ہر لمحہ زندہ ہے۔

اور یزید کی نفرت کبھی حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتی۔

ہم وہ لوگ ہیں جو حقیقت کے لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہم حقیقت پسند ہے اور امام حسین علیہ السلام کے راستے پر ہیں، اور دل اس سچائی کو تھامے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں