جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
ورکر کو عزت دو!

 تحریر: شیخ اعجاز افضل

کچھ روز قبل اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ذیر اہتمام لندن میں ہونے والے کنونشن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیداران وکارکنان کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بہت سی خبریں سامنے آئیں ، کچھ دوستوں نے دبے الفاظ میں اپنے کالموں میں اس کا اظہار بھی کیا ، ظاہر ہے کہ سید قمر رضا صاحب کو بھی ناراض کرنا مقصود نہیں تھا ، اس بات میں قطعاً کوئی شک نہیں ہے کہ برطانیہ میں اگر مسلم لیگ ن کو نارتھ ویسٹ میں اگر کسی نے ذندہ رکھا ہوا ہے تو اس کا راجہ سجاد حسین کو جاتا ہے ، اور جب میاں صاحبان جلاوطنی کے ایام گذار رہے تھے ، تو مسلم لیگ ن کے صدر زبیر گل نے دن رات محنت کر کے مسلم لیگ ن کو ذندہ رکھا ، وقت بدل گیا ہے اب برطانیہ کی صدارت احسن ڈار کے پاس ہے ، مسکراتے چہرے والا احسن ڈار منصب صدارت مسلم لیگ ن برطانیہ پر فائز ہیں ، اور ایک ورکر کی طرح میاں صاحبان اور وزراء کی دیکھ بھال میں جٹا ہے ، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل تو سرکاری پروٹوکول دینے کے پابند ہیں ، لیکن غیر سرکاری انتظامات پر ہونے والے اخراجات ، بلخصوص سیکورٹی اور گاڑیوں کے انتظامات احسن ڈار ہی کرتے نظر آتے ہیں ۔ اسی طرح نارتھ ویسٹ میں بیرسٹر امجد ملک برس ہا برس سے مسلم لیگ ن کا پرچم بلند کیے ہوئے ہیں اور پارٹی کے منشور کو نہ صرف بہتر انداز میں میڈیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں بلکہ پوری دنیا میں پارٹی کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے پارٹی کی تنظیموں کو جوڑے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آج مینارٹی ونگ برطانیہ کے صدر اظہر اووری کی وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کیساتھ تصویر دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ، اور آج میاں محمد شہباز شریف نے احسن ڈار کی قیادت میں برطانیہ بھر سے پارٹی کارکنوں اور صدور و عہدیداران سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں تقریباً بارہ پارٹی عہدیداروں کو اظہار خیال کا موقع بھی دیا گیا ، سیکورٹی نے بھی آج نرم رویہ رکھا اور ڈپٹی پرائم منسٹر نے بھی کارکنان سے ملاقات کی اور کارکنان جو او پی ایف فاؤنڈیشن کے پروگرام سے دل برداشتہ تھے آج اس کا ازالہ کر دیا گیا ۔ میاں شہباز شریف کی حکومت میں خارجہ پالیسی کی پرواز شاہین کی پرواز سے تشبیہ نہ دوں تو یہ زیادتی ہو گی ، بس یہی کہنا ہے کہ کبھی بڑے میاں صاحب نے ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگایا تھا ، آپ اپنے ورکر کو عزت دینے کا نعرہ لگا کر دیکھیں ، یہ آپ پر اپنی جان بھی نچھاور کر دیں گے۔

کارکنان کسی بھی پارٹی کی طاقت اور اساس ہوتے ہیں ، یہ اپنے لیڈروں سے محبت کرتے ہیں ، ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب رہتے ہیں ، میاں نواز شریف جب ایون فیلڈ میں تھے تو کارکنان کا تانتا بندھا رہتا تھا ، آج یہ آپ کی محبتوں کے طلبگار ہیں بس کوشش کریں کہ کسی بھی طرح پارٹی کارکنان کی دل آزاری نہ ہو ۔ کیونکہ یہ ہیں تو : میاں دے نعرے وجن گے: ورنہ کچھ نہیں ۔

مزید خبریں