جمعه,  19  ستمبر 2025ء
آپریشن بنیان المرصوص کے ثمرات

  تحریر: شیخ اعجاز افضل

عالمی طاقتوں میں سپر پاور کہلوانے اور منوانے کی دوڑ بہت عرصے سے لگی ہوئی ہے ، ایک دور تھا جب روس اور امریکہ دنیا کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوانے کے لیے سرگرم عمل تھے ، افغانستان اور روس کے درمیان جنگ اور روس کی اپنی ریاستوں کے آذاد ہونے کے بعد جہاں امریکہ بہادر اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب ہوا ، وہاں چین نے غیر محسوس انداز سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا نام پیدا کر کے دنیا سے تجارتی روابط قائم کرلئے ، اور یوں چینی قوم نے ترقی کی وہ منازل طے کیں کہ دنیا ششدر رہ گئی ، حالیہ دنوں میں چین میں ہونے والی بڑوں کی بیٹھک نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اب ایشیائی ممالک مغرب کے بغیر بھی بہت کچھ ہے اور اس بیٹھک میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی شرکت نہایت اہمیت کی حامل رہی ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی چین کے دیرینہ دوست کی حیثیت سے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ معرکہ بنیان المرصوص میں فتح کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ پاکستان کی بری ، فضائیہ اور بحری افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، اسرائیل اور ایران جنگ میں پاکستان کا واضح موقف ، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ، پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی ، قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد فوری طور پر وزیراعظم پاکستان کا قطر کے ساتھ اظہار یک جہتی ، ان سب نے مسلم دنیا کو یہ بتا دیا کہ اب پاکستان ہی وہ واحد اسلامی ملک ہے جو دبنگ فیصلے کرتا ہے اور اس پر عمل کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے ، جہاں پاکستان کے چین سے بہترین تعلقات ہیں تو وہاں امریکہ اب ڈو مور کی بجائے ویلڈن پاکستان کہتا ہے ، یوں تو سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بےشمار معاہدے ہیں لیکن حالیہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ۔ بھارت بنیان المرصوص معرکہ میں پاکستان کے لگائے ہوئے زخموں پر ابھی مرہم لگانے میں مصروف تھا ، کے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا سعودی عرب کی فضاؤں اور زمین پر فقید المثال استقبال اور دفاعی معاہدہ اس کے لیے مزید پریشانیوں کا باعث بنے گا ، مودی حکومت کو پاکستان کے ساتھ جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد اپنی عوام سے شدید ردعمل اور دباؤ کا سامنا ہے ، وہاں امریکہ کی طرف سے بھارت پر پے در پے لگائے گئے ٹیرف اس کی سیاسی ساکھ میں کمی کر رہیں ہیں ۔ پر سانوں کی ، جٹ جانے تے بجو جانے ۔ ساڈا کم تے ہو گیا اے ۔ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے پر پاکستان کی حکومت اور افواج یقیناً تعریف کی مستحق ہیں ۔ پاکستانی قوم کو مبارکباد ، پاکستان ذندہ باد ۔

مزید خبریں