پیر,  07 اپریل 2025ء
دشمن پر قابو پانے کا طریقہ جانتے ہیں/ ایرانی پاسداران انقلاب

سید شہریار احمد
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

جنگ سے نہیں ڈرتے۔
عوام کی صفوں میں بھرپور طریقے سے موجود ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہم نے دشمنوں کو قابو پانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو مذاکرات کی دعوت
کبھی دھمکیاں
کبھی پابندیوں کا نفاذ
پھر دھمکانا
پھر منانا
اقبال کے شاہین کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ بھی

لپکنا جھپٹنا ،جھپٹ کر پلٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

کے مترادف ایران کے ساتھ اسے الجھانے کی پالیسی پر گامزن ہے
ڈونلڈ ٹرمپ ،ایران کے جوہری پروگرام کو رول بیک/ کیپ یا فریز کرنے کے در پر ہیں
جبکہ ایرانی قوم ،جوہری پروگرام سے ایک قدم پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں۔
ایرانی عوام ،ایک قوم ہے ہزاروں سالوں سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور زندہ رہنے کا فن جانتی ہے
بین الاقوامی امدادی اداروں/ کنسورشیم اور بینکوں کی مقروض نہیں ہے نہ ایرانی حکمران، اپوزیشن نہ عوام اور نہ ہی اس کی مسلح افواج، بین الاقوامی طاغوتی طاقتوں سے ڈرنے والے ہیں ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے حسین سلامی کہتے ہیں کہ جنگ کی ابتدا کرنے والے نہیں ہوں گے لیکن ہم جنگ کے لیے تیار ہیں ۔
گزشتہ سال دمشق میں ایرانی کونسل خانے پر حملے جس میں متعدد کمانڈرز بشمول میجر جنرل زاہدی/ میجر جنرل خارج رحیمی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں جہاں ایران کے اندر بھی حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہم امریکہ سے براہ راست جنگ میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں
ہمیں کوئی خوف نہیں
ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ایرانی عوام اپنے وجود کے دفاع کے لیے جہاد کی آرزو کرتی ہے

مزید خبریں