راولپنڈی (کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 43ہزار 500 روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور فرحان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم 43ہزار 500 روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔