اتوار,  19 مئی 2024ء
( نو مئی، فوج کا اپنے پاؤں پر لگاتار کلہاڑی مارنا )

سید شہریار احمد
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

آپ نے یہ مثال تو سن رکھی ہوگی
اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا

لیکن، ڈی جی ائی ایس پی ار کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد مجھے اس میں تھوڑی تبدیلی کرنا پڑی
کہ
اپنے پاؤں پر لگاتار کلہاڑی مارنا

ڈی جی نے فرمایا،
نو مئی کے ملزموں کو جلد سے جلد سزا دینا ہوگی
سزا نہ دی تو کسی کا جان و مال محفوظ نہیں رہے گا
بیانیہ ہے کہ اٹھ فروری نے نو مئی کو ختم کر دیا
مخصوص پارٹی کو ایک اشاریہ اٹھ کروڑ ووٹ پڑے جو ابادی کا ساڑھے سات فیصد بنتا ہے
اس طرح کی اور بہت ساری قابل فخر گفتگو کی ہے ہمارے ڈی جی صاحب نے

ایسے بیانات سن کر بعض اوقات مجھے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے

مثال کے طور پر یہی بات لے لیں کہ نو مئی کی ملزموں کو جلد سے جلد سزا دینا ہوگی۔

یہی تو پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ اصل ملزموں تک پہنچا جائے
۔نو مئی کس نے کروایا؟ کھرے کہاں ملتے ہیں جا کے؟

پھر اپ نے فرمایا کہ کو سزا نہ دی تو کسی کا جان و مال محفوظ نہیں رہے گا ۔
مطلب یہ کہ اس وقت اس ملک میں لوگوں کی جان و مال محفوظ ہے؟
بہت اعلی۔ ۔ ۔ ۔ بہت اعلی حضور ۔

آپ کا کہنا تھا کہ بیانیہ بنایا گیا ہے کہ اٹھ فروری نے نو مئی کو ختم کر دیا ۔
تو یہ بیانیہ ہم نے تو نہیں بنایا ۔یہ تو قدرت نے بنایا بیانیہ

اللہ نے تو دکھا دیا کہ کتنا اسٹیبلشمنٹ نے زور لگایا ایک عظیم لیڈر کو جیل میں ڈال کے
اور اس کے پیروکاروں کو الٹا لٹکا کے،
کارکنوں کو جیلوں میں ڈال کے ،
ان پہ ظلم و ستم کر کے،
اس کے باوجود نو مئی کو جس طرح عوام نکلی اور جس طرح رات 10 بجے تک پی ٹی ائی لیڈ لے رہی تھی اور کس طرح اس کے بعد حکم کے تحت، دوسری پارٹیوں کے جتوایا گیا

پھر اپ نے یہ بھی کہا کہ مخصوص پارٹی کو ایک اشاریہ اٹھ کروڑ ووٹ ملے جو ابادی کا ساڑھے سات فیصد ہے

اللہ اپ کو عقل دے جس کی امید بہت کم ہے

جناب سات فیصد ووٹ اپ نے 25 کروڑ عوام کے حساب سے لگائے جبکہ چھ کروڑ ووٹر ہیں اس ملک میں۔
اپ چھ کروڑ ووٹر کا تناسب نکالیے گا

کب تک اپ دنیا کو بیوقوف بنا سکیں گے؟ یہ پبلک ہے یہ سب جانتی ہے

چلو خیر میں کہہ رہا تھا کہ بعض اوقات میں اپنی ہنسی روک نہیں پاتا جب اس طرح کے احمقانہ بیانات سنتا ہوں۔

یہ قوم جو اپ کی غلامی کر رہی ہے، یہ اپ سے اظہار تشکر کے طور پر نہیں کر رہی کہ اپ نے امریکہ اور جاپان کی طرح قوم کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیے ہوں اور ان کو تمام انسانی بنیادی ضروریات مہیا کر دی ہیں

نہیں نہیں ،بلکہ اپ کے ہوتے ہوئے تو اس غلام قوم سے دو وقت کا کھانا بھی چھن چکا ہے جو کہ ایک نہایت ہی قابل مذمت بات ہے

یہ قوم اگر فوج کے اگے رکوع کی حالت میں کھڑی ہے تو صرف اپنی جبلت کی بنا پر
جس طرح کچھ جانوروں کی حقیقی جبلت ہوتی ہے کہ وہ مالک کے ہمیشہ وفادار ہوتے ہیں
جیسے کتا ،
اگر آپ اس کو کھانے کو کچھ نہ دیں یا پھر گھر سے باہر نکال دیں تو وہ پھر دم ہلاتا ہوا اپ کے قدموں میں لوٹنے لگے گا
یہ قوم بھی غلامی کی جبلت کی بنا پر اپ کے سامنے سر جھکائے کھڑی ہے
وگرنہ اگر خدا اپ کو اپنی دلوں کے حال جاننے والی خصوصیت سے بہرہ مند کرتا تو اپ شرم سے پانی پانی ہو جاتے یہ جان کر کہ ہر غلام کے دل میں اپ کے خلاف شدید نفرت ہے
اور اس کا ذمہ دار وہ کردار ہے جو اپ کی طرف سے سیاسی مداخلت کے طور پر ادا کیا گیا اور اپنی پسند کی حکومتیں بنانے گرانے کی وجہ سے
سنا ہے نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی فوج کی اور حکمرانوں کی بھرپور تیاریاں ہیں
لیکن قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ ایک کور کمانڈر کے گھر پر حملہ اور چند بے جان بتوں کو توڑنا، کیا ایک ملک کے دو ٹکڑے کر دینے سے بڑا جرم ہے؟
کیا سقوط ڈھاکہ یوم سیاہ کے طور پر نہیں منایا جا سکتا ؟
سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس ایک ہی دن میں ہونے کے واقعات پر بھی ایک دن روشنی ڈالوں گا کہ کس طرح اے پی ایس کا واقعہ 16 دسمبر کو ہی پیش ایا
تاکہ سقوط ڈھاکہ کو ہمیشہ کے لیے پس پش ڈال دیا جائے

اور کیا لگ بھگ 200 کے قریب بچے جو اے پی ایس میں مارے گئے وہ کور کمانڈر ہاؤس کو جلانے سے کم شدت کا معاملہ تھا؟
جب بہاولپور اسلامی یونیورسٹی میں 5500 لڑکیوں کی جنسی ویڈیوز کا سکینڈل بنا جس میں اپ کے ایک میجر اعجاز شامل تھے وہ واقعہ کہاں گیا ؟
وہ 55 سو لڑکیوں کی عزت کا معاملہ یوم سیاہ کے طور پر نہیں منایا جا سکتا ؟وہ دن کیا نو مئی سے کم تکلیف دے سانحہ تھا ؟
بھٹو کو پھانسی دے دی گئی

بے نظیر قتل ہو گئی

لیکن اپ کو یوم سیاہ کا خیال نہ ایا

آپ کیوں اپنے پاؤں پر لگاتار کلہاڑیاں مار رہے ہیں؟

اپ نے اپنی پریس کانفرنس میں ایک مخصوص جماعت کا ذکر کیا۔ انتشاری ٹولہ۔ جس طرح ہمارا سرکاری میڈیا انڈیا کا نام لیے بغیر ہمسایہ ملک بولتا ہے ساری دنیا کو پتہ ہے کہ ہمسایہ ملک سے مراد انڈیا ہے

ساری دنیا کو پتہ ہے کہ مخصوص جماعت سے مراد پی ٹی ائی ہے

جس طرح ہم لوگ کسی محفل میں شرم کے مارے جسم کے کسی خاص پوشیدہ حصے کو اعضائے مخصوصہ کہتے ہیں کہ ان کا نام نہیں لے سکتے

اسی طرح اپ کو بھی پی ٹی ائی کا نام لیتے ہوئے شرم اتی ہے؟
نہیں ،بلکہ اس کی مقبولیت کا خوف ہے
میں سب نوٹس کر رہا ہوں جناب
پلیز ایسی غلطیاں ائندہ نہ کریں اور ایسے کام کریں کہ عوام خود اپ سے محبت کرنے لگے جو کہ بادی نظر میں ممکن نہیں

آج اپ کا جو مقام ہے اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں معاف کیجئے گا
اور اس غلام قوم کا کیا کہنا یہ خطہ ہی غلامی کا ہے۔ برصغیر میں بیرونی طاقتیں آ کر ہمیشہ قبضہ کرتی رہیں

کبھی مغل ،کبھی منگول، کبھی انگریز ائے، اور کبھی ہمارے ہی حکمران اور اسٹیبلشمنٹ نے قبضہ کر لیا

اس غلام قوم کے لیے غالبا قصاب کا چاقو ہی رہائی کی صورت بنے گا

لیکن چونکہ یہ میرے باپ دادا کی میراث ہے لہذا مجھے ایسے خیال کو رد کر دینا چاہیے

کیونکہ میرے ماں باپ، دادا نانا ،بڑی قربانیاں دے کر اس ملک میں ائے تھے

مجھے انتظار کرنا چاہیے کہ اس غلام قوم کی روح خود ہی اس کے جسم سے پرواز کر جائے

تاہم بعض اوقات یہ غلام قوم ،مجھے ایسی نظروں سے دیکھتی ہے جن سے انسانی فہم جھلکتا ہے
جیسے مجھے پکار رہی ہو کہ وہی کچھ کر گزرو جو اس لمحے ہم دونوں سوچ رہے ہیں۔
اپ نے اور سیاسی لیڈروں نے اس قوم کے ساتھ کیا کیا ہے؟

یہ میں جانتا ہوں یا پھر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں ہی جانتا ہوں

اور اب اخر میں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد نہیں کہوں گا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News