هفته,  23 نومبر 2024ء
لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 9 میں پہلی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز بناسکی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انکی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ 

مزیدپڑھیں:جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن 

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔ 

لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے اور اسے ابھی بھی ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کےلیے جیت ضروری ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں پہلا ہونے والا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا تھا۔

مزید خبریں