جمعرات,  28 مئی 2026ء
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، مچل مارش کی جگہ کون شامل؟

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کو کینگروز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، کوپر کنولی کومچل مارش کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سنسنی خیز 3 روزہ جیری ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 اسلام آباد میں اختتام پذیر

کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں، مچل مارش کی جگہ جوش انگلس ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو ون ڈے میچز لاہور میں ہوں گے۔

مزید خبریں