جمعرات,  16 اپریل 2026ء
پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین 5 وکٹوں سے کامیاب، راولپنڈیز کو مسلسل چھٹی شکست

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  11 میں حیدر آباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 راولپنڈیز  کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں  9 وکٹ پر 121 رنز بنائے۔سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے 3،3  وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس، انتخابی حکمت عملی پر غور

جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے 122 رنز کا ہدف با آسانی 17ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

عرفان خان نیازی 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان مارنوس لیبوشین اور کوشال پریرا نے 32، 32 رنز بنائے۔

یوں ایونٹ میں حیدرآباد کنگزمین  تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فورمیں داخل ہوگئی۔

دوسری جانب راولپنڈیز کو ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست ہوئی ہے۔وہ اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

مزید خبریں