کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
ریزا ہینڈرکس کو جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین کے جونسن چارلس ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔
سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز ایونٹ میں مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔
کراچی کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔











