دبئی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔
نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی تاہم آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے۔
اجلاس میں قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔