منگل,  17 فروری 2026ء
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

2021 کی عالمی چیمپئن کا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا

ایک پوائںٹ ملنے سے زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا۔

آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے، یوں اگر وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔

مزید خبریں