پیر,  16 فروری 2026ء
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کا دیا گیا 182 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا

سری لنکا کے اوپنر پتھم نسانکا نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کشال مینڈس نے 51 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 56 اور کپتان مچل مارش 54، رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش انگلس 27 جبکہ گلین میکس ویل نے 22 رنز اسکور کیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ڈیوڈ 6، مارکس اسٹوائنس 4، کوپر کونولی 3، کیمرون گرین 3، ایڈم زمپا ایک اور زیویئر بارٹلیٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دوشان ہیمانتھا 3 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دونِتھ ویلالگے، کمنڈو مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں