کلکتہ(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا
اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالو گماگے نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔











