اتوار,  15 فروری 2026ء
ویسٹ انڈیز نے نیپال کو شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے نیپال کو شکست دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیپال نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا۔

برینڈن کنگ 22 رنز بنا کر یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، شائے ہوپ 61 اور شمرون 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ویسٹ انڈیز نے ہدف 15.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

اس ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے بڑی شکست دی اور اگلے مرحلے کے لیے بھی اپنی جگہ پکی کر لی۔ ویسٹ انڈیز اپنے گروپ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیپال کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ دیپندرا سنگھ ایری 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لوکیش بام نے 13، آصف شیخ نے 11، گلثن جا نے 11 رنز بنائے، سومپل کامی 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ عاقل حسین، میتھیو فورڈی، شیمر جوزف اور روسٹن چیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں