کولمبو(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج کولمبو میں مدمقابل ہونگی ، ہائی وولٹیج میچ سے قبل چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ،انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور پلئیرز کے عزم وجذبے کو سراہا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،کپتان سلمان آغا،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ملاقات میں موجود تھے۔
پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات بارے اہم پیشگوئی
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ میچ کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند 6:30پر پھینکی جائیگی۔











