اتوار,  15 فروری 2026ء
پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات بارے اہم پیشگوئی

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں آج کرکٹ کا سب سے بڑا پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

روایتی حریفوں کے بڑے مقابلے کے دوران بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے ہیں۔ کولمبو میں صبح سویرے سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی چل رہی ہے۔

پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں

کولمبو میں صبح سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج دوپہر ہلکی بارش کا امکان ہے، کولمبو شہر میں اس وقت نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوران بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کا امکان کم ہے، امید ہے شائقین کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید خبریں