بدھ,  11 فروری 2026ء
پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارت کیساتھ 15 فروری کے میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے ہوگئے ہیں۔

بڑے بھارتی شہروں سے کولمبو کے لیے پروازوں کے کرایے 3 گنا تک بڑھ گئے ہیں، متحدہ عرب امارات سے سری لنکا جانے والے کرایے بھی ایک ہزار 900 سے 2 ہزار 400 درہم تک پہنچ گئے ہیں، جو اس سے پہلے ایک ہزار 200 سے ایک ہزار 500 درہم ہوتے تھے۔

ممبئی سے کولمبو جانے والی براہِ راست اکانومی ٹکٹ کی قیمتیں 880 سے ایک ہزار 480 درہم کے درمیان ہیں، مگر 14 سے 16 فروری کے دوران قیمتیں تقریباً 2 ہزار 367 درہم تک پہنچ گئی ہیں۔

ایئر انڈیا 4 ہزار792 درہم اور انڈیگو 3ہزار589  درہم وصول کر رہی ہے۔ سب سے سستے کنیکٹنگ آپشنز بھی 2 ہزار 769 درہم تک پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

دہلی سے بھی اوسط ایک طرفہ اکانومی کرایے ایک ہزار درہم سے ایک ہزار 550 درہم کے درمیان ہیں، مگر میچ کے دنوں کے لیے راؤنڈ ٹرپ کی قیمتیں تقریباً 4 ہزاز845 درہم ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں