منگل,  10 فروری 2026ء
ٹی 20 ورلڈکپ میں نیدر لینڈز کی پہلی کامیابی، نمیبیا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے جان نیکل نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 38 گیندوں میں 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ محمد حفیظ کی پیشگوئی

نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ نے 48 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ایونٹ میں اگلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا اور پھر شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں