پیر,  09 فروری 2026ء
اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست  دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، پوری ٹیم 16.4 اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو جیتنے کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا، اسکاٹ لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 200 سے زائد رن بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی 84 رن بنا کر نمایاں رہے، جارج منسی کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

برینڈن میک مولن نے 4 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 41 رن بنائے، اٹلی کی جانب سے تھامس، جے جے سمٹس، گرانٹ سٹیورٹ اور حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ٹارگٹ تھا۔

مزید خبریں